ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 17, 2025 9:52 PM

printer

بھارتی ریلویز، بھیڑ بھاڑ سے نمٹنے کیلئے ملک بھر کے 60 ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کے ٹھہرنے کے مستقل مقامات قائم کرے گا

بھارتی ریلویز، بھیڑ بھاڑ سے نمٹنے کیلئے ملک بھر کے 60 ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کے ٹھہرنے کے مستقل مقامات قائم کرے گا۔ وزارت کے ذرائع نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ زیادہ بھیڑ کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد سے نمٹنے کیلئے کیا گیا ہے۔ ریلوے بھیڑ بھاڑ پر نظر رکھنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کرے گا۔ اُس نے کہا ہے کہ مسافروں کی سہولیات اور بلارکاوٹ آمد و رفت کا جائزہ لینے کیلئے دلّی کے سبھی ریلوے اسٹیشنوں پر ایک خصوصی مہم شروع کی جائے گی۔ اِس مہم کے دوران ریلویز مسافروں، دکانداروں، پولیس اور قُلیوں سے جانکاری حاصل کرے گا۔
پریاگ راج میں جاری مہاکنبھ میں عقیدتمندوں کی بڑی تعداد کے حصہ لینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک کروڑ 23 لاکھ سے زیادہ عقیدتمند آج شام چھ بجے تک سنگم میں پوِتر ڈُبکی لگاچکے ہیں۔ بھارتی ریلویز نے عقیدتمندوں کو ریلوے کی وراثت اور مستقبل کی جدیدکاریوں کی ایک جھلک پیش کرنے کیلئے مہاکنبھ میلے کے علاقے میں ایک نمائش کا اہتمام کیا ہے، جو منفرد پروگراموں میں سے ایک پروگرام ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں