بھارتی ریزرو بینک کے مطابق بھارت کے غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر چار اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں 10 اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر کے اضافے کے ساتھ 676 اعشاریہ دو بلین ڈالر ہوگئے۔
غیر ملکی کرنسی کے اثاثے، نو اعشاریہ صفر سات بلین ڈالر کے اضافے کے ساتھ 574 بلین ڈالر ہوگئے ہیں، جبکہ سونے کے ذخائر میں ایک اعشاریہ پانچ چھ بلین ڈالر کا اضافہ ہوکر 79 اعشاریہ تین چھ بلین ڈالر ہوگئے۔