ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 7, 2025 9:48 PM

printer

بھارتی ریزرو بینک نے ریپو ریٹ میں 25 بیسس پوائنٹ کی کمی کرکے اِسے چھ اعشاریہ دو پانچ فیصد کردیا ہے۔ اس نے 2025-26 میں GDP کے چھ اعشاریہ سات فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔

تقریباً پانچ سال کے بعد بھارتیہ ریزرو بینک RBI نے، پالیسی ریپو ریٹ میں پچیس basis پوائنٹس کی کمی کرکے اِسے 6 اعشاریہ 5 فیصد سے 6 اعشاریہ دو -پانچ فیصد کر دیا ہے۔
گورنر سنجے ملہوترا نے MPC کی تین روزہ میٹنگ کے بعد آج ممبئی میں یہ اعلان کیا۔ پچھلی بار مئی 2020 میں شرح میں کمی کی گئی تھی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پہلے پیشگی تخمینے کے مطابق رواں سال کیلئے GDP کی حقیقی نشو و نما کا اندازہ 6 اعشاریہ 4 فیصد لگایا گیا ہے کیونکہ آنے والے سال میں اقتصادی سرگرمیاں میں بہتری آنے کی توقع ہے۔