ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 14, 2024 4:03 PM

printer

بھارتی ریزرو بینک نے، بغیر ضمانت کے زرعی قرضوں کی حد میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی ریزرو بینک RBI نے، بغیر ضمانت کے زرعی قرضوں کی حد میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ اب اس حد کو    ایک لاکھ 60 ہزار روپے سے بڑھا کر دو لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔ اس کا اطلاق اگلے برس پہلی جنوری سے ہوگا۔

ایک بیان میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے کہا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد کسانوں کو اضافہ شدہ مالیاتی رسائی فراہم کرنا، نیز اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ان کے پاس اپنے کام کاج اور ترقیاتی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے مناسب وسائل دستیاب ہوں۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ کسانوں پر مہنگائی کے اثرات اور کاشتکاری کی بڑھتی ہوئی لاگت کا بھی اعتراف کرتا ہے۔ وزارت کو امید ہے کہ قرضوں کی تقسیم کے عمل کو اصل دھارے میں لانے والا یہ اقدام کسان کریڈٹ کارڈ کے قرضوں میں اضافہ کرے گا اور کسانوں کو زرعی کام کاج میں سرمایہ کاری کرنے کے قابل بنائے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں