ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 11, 2024 10:10 PM

printer

بھارتی ریزرو بینک آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا نے ایک متحرک عالمی ماحول میں استحکام کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے

ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) کے گورنر سنجے ملہوترا نے آج جغرافیائی اور سیاسی تنازعات کے بیچ تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی ماحول، آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات اور سیاسی غیریقینی کی صورتحال میں استحکام کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ RBI اپنے پالیسی معاملات میں استحکام کو ترجیح دیتا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ عالمی اقتصادی اور سیاسی حالات کے مدنظر مرکزی بینک محتاط رہے گا۔

RBI گورنر نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ RBI، مالی ریگولیٹروں اور مرکزی اور ریاستی سرکاروں سمیت دیگر فریقین کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا تاکہ باقاعدہ طور پر مالی شمولیت کے فوائد تمام لوگوں تک پہنچتے رہیں۔

انہوں نے مالی شعبے میں ٹیکنالوجی کے انقلابی رول کو بھی اجاگر کیا۔ اس سے قبل دن میں جناب سنجے ملہوترا نے ریزرو بینک آف انڈیا کے 26 ویں گورنر کے طور پر عہدہ سنبھالا۔ اس سے قبل جناب شَکتی کانت داس  RBI کے گورنر تھے، جنہوں نے اپنے چھ سال کی مدت مکمل کی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں