ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 13, 2025 9:42 PM

printer

بھارتی خوردہ افراطِ زر موجودہ مالی سال کے 5 اعشاریہ چار آٹھ فیصد سے کم ہوکر دسمبر میں پانچ اعشاریہ دو-دو فیصد ہوگیا جو گذشتہ چار ماہ میں سب سے کم ہے

بھارتی خوردہ افراطِ زر موجودہ مالی سال کے 5 اعشاریہ چار آٹھ فیصد سے کم ہوکر دسمبر میں پانچ اعشاریہ دو-دو فیصد ہوگیا جو گذشتہ چار ماہ میں سب سے کم ہے۔ ایسا اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں کمی آنے کے سبب ہوا ہے۔ اعداد وشمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے ذریعے جاری ڈیٹا کے مطابق دیہی علاقوں میں افراطِ زر پانچ اعشاریہ سات چھ رہا جبکہ شہری علاقوں میں افراطِ زر کی شرح 4 اعشاریہ پانچ آٹھ ہے۔ وزارت کے مطابق پچھلے برس دسمبر کے دوران سبزیوں، دالوں اور مصنوعات شکر اور کنفیکشنری، ذاتی دیکھ بھال کی اشیا، اناج ودیگر مصنوعات کے تعلق سے افراطِ زر میں نمایاں کمی آئی۔ بھارت کا افراطِ زر سینٹرل بینک کے دسمبر کے مقررہ نشانے کے تحت رہا۔ ریزرو بینک آف انڈیا کا مقصد درمیانی مدت کیلئے چار فیصد کے نشانے کے ساتھ افراطِ زر کو دو سے چھ فیصد کی حد میں رکھنا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں