ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 9, 2024 10:00 PM

printer

بھارتی خواتین کی ٹیم نے آستانہ میں جاری ایشین ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے

قزاخستان کی راجدھانی آستانہ میں جاری ایشین ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں بھارتی خواتین کی ٹیم نے کانسے کا تمغہ حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ خواتین کی ٹیم کے زمرے میں یہ ملک کا اب تک کا پہلا تمغہ ہے۔

سیمی فائنل کے دوران، بھارت جاپان سے ایک- تین سے ہار گیا تھا، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں چین، ہانگ کانگ سے صفر- تین سے ہار گیا۔ اس مقابلے میں سیمی فائنلز میں ہارنے والی دونوں ٹیموں کو کانسے کا تمغہ دیا گیا ہے۔

سیمی فائنلز میں Ayhika Mukherjee، سنگلز گیمز میں Miwa Harinsto سے دو- تین سے ہار گئیں۔ البتہ منیکا بترا، Satsuki Odo کو ہراکر بھارت کو برابری پر لانے میں کامیاب ہوگئیں۔

کل کوارٹر فائنلز میں بھارت نے، جنوبی کوریا کو تین- دو سے ہراکر اپنے لئے تمغہ حاصل کرنا یقینی بنالیا تھا۔

بھارت کی مردوں کی ٹیم قزاخستان کو تین- ایک سے ہراکر تمغہ حاصل کرکے سیمی فائنل میں داخل ہوگئی ہے۔

Manave Thakur نے بھارت کو افتتاحی میچ میں ہی جیت سے ہمکنار کرایا۔ اب بھارتی ٹیم کا مقابلہ ہانگ کانگ اور چینی تائیپی کے درمیان کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم کے ساتھ ہوگا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں