بھارتی خلائی تنظیم IRSO نے لداخ کے لیہ میں ملک کے پہلے Analog خلائی مشن کا آغاز کیا ہے۔ جہاں خلائی ایجنسی زمین پر ہی خلا سے مماثلت رکھتا ہوا، ماحول قائم کرے گی۔ بھارت کے ذریعے مستقبل قریب میں چاند پر انسان کو بھیجنے کے منصوبے کے تناظر میں یہ اقدام نمایاں اہمیت کا حامل ہے۔ Analog خلائی مشن زمین پر کئے جانے والے ایسے Field تجربے ہیں جو خلائی ماحول سے مشابہت رکھتے ہوئے علاقوں میں کئے جاتے ہیں، نیز خلائی پرواز سے متعلق تحقیق کو درپیش مسئلوں کے حل میں نمایاں رول ادا کرتے ہیں۔ لداخ کو اس کی جغرافیائی خصوصیات جیسے خشک و سرد آب و ہوا، بنجر زمین، سطح سمندر سے اس کی انتہائی بلندی اور بالکل الگ تھلگ علاقہ ہونے کے سبب اسے مشن کے لیے چنا گیا ہے۔
یہ ایسی خصوصیات ہیں جو چاند اور مریخ سے قریبی مشابہت رکھتی ہیں۔
بھارت کا مقصد زمین پر چاند کا فطری ماحول پیدا کرکے ایسی Base قائم کرنا ہے جہاں خلا سے متعلق مشن تجرباتی طور پر کئے جا سکیں۔ بھارت کے اس اقدام کے ایک ماہ بعد Analog خلائی مشن کا آغاز عمل میں آیا ہے۔
اس مشن میں Hab-1 نامی خلا سے مماثلت رکھتا ہوا مرکز شامل ہے جس میں Hydroponic کاشتکاری کچن، اور Sanitation کی سہولیات موجود ہیں۔
یہ مرکز اپنی ماحولیاتی ضروریات کو خود پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔x