بھارتی جنتاپارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کَل نئی دلّی میں ’BJP کو جانئے پہل‘ کے حصے کے طور پر ویتنام کے وزیراعظم Pham Minh Chinh سے ملاقات کی۔ جناب نڈا نے ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری Nguyen Phu Trong کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے گزشتہ دہائی میں بھارت اور ویتنام کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں نمایاں فروغ کا اظہار کیا۔ صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر کی حیثیت سے جناب نڈا نے ویتنام میں صحت کے شعبے میں اشتراک کو مضبوط کرنے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان صحت خدمات میں بہتری کی خاطر ایک دوسرے کی مہارت اور وسائل کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔ انہوں نے مستقبل قریب میں بی جے پی اور ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے درمیان وفود کی سطح کے رابطے کے ذریعہ پارٹی سے پارٹی کے تعلقات مزید مستحکم کرنے کا بھی اعادہ کیا۔
Site Admin | August 2, 2024 9:35 AM