بھارتی جمناسٹ دیپاکرماکر نے پیشہ ورانہ مقابلہ آرائی سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا ہے۔ جمناسٹک کی دنیا کی سرکردہ کھلاڑی دیپا نے کھیل کو 25 سال وقف کرنے کے بعد کھیل کی جسمانی ضرورتوں کی بنا پر اپنے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں دیپا نے کہا کہ انھوں نے بیحد غور وخوض کے بعد پیشہ ورانہ جمناسٹکس سے سبکدوشی کا فیصلہ لیا ہے۔ سال 2014 میں گلاسگو میں منعقدہ دولت مشترکہ کھیلوں میں کڑماکر نے Vault زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ اس طرح وہ جمناسٹک زمرے میں تمغہ جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون کھلاڑی بن گئی تھیں۔ دیپا کو کیریئر میں 2016 کے ریو اولمپک میں سنگ میل حصولیابی اُس وقت حاصل ہوئی جب وہ فائنل Vault مقابلوں میں کوالیفائی کرنے والی پہلی بھارتی خاتون جمناسٹ بن گئیں۔اِس مقابلے میں وہ چوتھے نمبر پر رہیں۔ ریو اولمپک کے بعد دیپا کرماکر نے سال 2018 کے ترکیہ آرٹسٹک جمناسٹکس عالمی کپ میں سونے کا تمغہ جیتنے والی پہلی بھارتی جمناسٹ بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ دیپا نے سال 2021 میں تاشقند میں ہوئی ایشین جمناسٹکس چمپئن شپ میں بھی سونے کا تمغہ جیتا تھا۔ دیپا کرماکر کو پدم شری، ارجن ایوارڈ اور میجر دھیان چند کھیل رتن انعام سے بھی سرفراز کیا گیا۔
Site Admin | October 7, 2024 9:33 PM