ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 2, 2024 9:53 AM

printer

بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی مالوکہ بنسوڑ اور آیوش شیٹی، جرمنی میں ہائی لو اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں پہنچ گئے ہیں۔

بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی مالوکہ بنسوڑ اور آیوش شیٹی جرمنی کے Saarbruken  میں جاری Hylo اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

خواتین کے سنگلز کے کَل کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں چھٹے درجے کی مالوکہ بنسوڑ نے چوتھے درجے کی ویتنام کی Nguyen Thuy Linh کو شکست دی۔ سیمی فائنل میں آج مالوکہ کا مقابلہ ڈنمارک کی Julie Dawall سے ہوگا۔ وہیں Jakobsen نے بھارت کی 17 سالہ کھلاڑی رکشِتا سری سنتوش رام راج کو ہرا دیا۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں میں 19 سالہ آیوش شیٹی نے فن لینڈ کے Kalle Koljonen کو شکست دی۔ فائنل میں آج آیوش شیٹی کا مقابلہ فرانس کے Christo Popov سے ہوگا۔

ساتویں درجے کے بھارت کے ستیش کمار کروناکرن کے میچ سے پہلے دستبردار ہوجانے کی وجہ سے Popov کو فائنل میں داخلہ ملا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں