ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 23, 2024 9:42 PM

printer

بھارتی بحریہ کے دو افسر، Navika Sagar پریکرما مہم جوئی کے دوسرے ایڈیشن کے تحت دنیا کا چکر لگانے کے مشن پر جائیں گے

بھارتی بحریہ کے دو افسر، Navika Sagar پریکرما مہم جوئی کے دوسرے ایڈیشن کے تحت دنیا کا چکر لگانے کے مشن پر جائیں گے۔ آج نئی دلّی میں Curtain-Raiser تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بحریہ کے نائب سربراہ وائس ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن نے کہا کہ بھارتی بحریہ کا جہاز Tarini، لیفٹیننٹ کمانڈر Roopa A اور لیفٹیننٹ کمانڈر Dilna K، کو لے کر اِس مہم پر روانہ ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ ایڈمرل دنیش ترپاٹھی 2 اکتوبر کو گوا میں Naval Ocean Sailing Node سے اسے جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ انھوں نے اِس مہم کو بھارتی بحری وراثت کو بااختیار بنانے، اختراع اور ذمے داری کا ایک سفر قرار دیا، جو ایک درخشاں اور بااختیار مستقبل کی نئی راہ ہموار کرے گا۔
آٹھ مہینوں کے سفر میں دونوں افسر بغیر کسی باہری تعاون کے 21 ہزار 600 بحری میل کا سفر کریں گے اور وہ پوری طرح ہوائی طاقت پر منحصر ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں