ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 30, 2025 9:35 PM

printer

بھارتی بحریہ کے جہاز، زلزلے سے متاثر میانما کو انسانی امداد کے ساتھ روانہ ہو گیے ہیں۔ زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 700 سے زیادہ ہو گئی ہے۔

بھارتی بحریہ کے جہازوں کرمَک اور LCU 52 آج انڈمان و نکوبار کمان سے روانہ ہوں گے۔ یہ جہاز میانما میں زلزلے کے بعد کے حالات میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کے لئے ینگون پہنچیں گے۔ یہ جہاز تقریباََ 52 ٹن راحت سامان لے کر جائیں گے جس میں لازمی کپڑے، پینے کا پانی، خوراک، دوائیں اور ایمرجنسی سامان شامل ہیں۔

INS ستپورہ اور INSساوتری، کل بھارت کی طرف سے فوری کارروائی کے حصے کے طور پر مشرقی بحری کمان سے روانہ ہوئے تھے۔

وزارت دفاع نے بتایا کہ بھارتی بحریہ ، خطے میں، سب سے پہلے کارروائی کرنے والی بحریہ کے طور پر کاربند ہے۔

میانما فوج کے سربراہ نے آج تصدیق کی ہے کہ زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 700 سے زیادہ   ہو گئی ہے۔ جبکہ بہت سے لوگ اب بھی ملبے میں دبے ہوئے ہیں۔

محدود وسائل، منقطع رابطوں اور افراتفری کی وجہ سے راحت کوششوں کو، بہت سی مشکلات درپیش ہے، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو ہاتھ سے ملبہ ہٹانا پڑرہاہے۔

اِسی دوران Mandalay کے نزدیک پانچ اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جو جمعہ کے سات اعشاریہ سات شدت کے زلزلے کا مرکز تھا۔ اِن جھٹکوں میں کسی کے جانی و مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

میانما کی فوج Junta نے اس قدرتی آفت کے باوجود، ملک کے کچھ علاقوں میں بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کی اقوام متحدہ نے مذمت کی ہے۔X

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں