بھارتی بحریہ کا Naval Innovation and Indigenisation سیمنار، سواولمبن 2024 کا 13 واں ایڈیشن، اس مہینے کی 28 اور 29 تاریخ کو نئی دلّی میں منعقد کیا جائے گا۔
وزارت دفاع نے بتایا کہ ایسی توقع ہے کہ یہ سیمنار اختراع اور ملک میں ہی تیار کرنے کی جد و جہد کو نئی اور مضبوط جہت فراہم کرے گا۔
وزارت نے بتایا کہ سواولمبن کے پچھلے 2 سے زیادہ ایڈیشن میں بھارتی بحریہ کو بھارتی صنعت سے 2 ہزار سے زیادہ تجاویز موصول ہوئی ہیں، جو 155 چیلنجوں میں تبدیل ہوگئی ہیں تاکہ اصل نمونے کے فروغ میں سہولت فراہم کی جاسکے۔اس پہل نے دفاعی مہارت (Idex) اسکیم کیلئے اختراعات کے تحت 200 سے زیادہ MSMEs اور اسٹارٹ اپس کے ساتھ، تعاون کو یقینی بنایا ہے۔
Site Admin | October 11, 2024 9:45 PM