بھارتی بحریہ کے جنگی بحری جہاز INS Teg نے 8 بھارتی افراد سمیت عملے کے 9 اہلکاروں کو بچالیا ہے، جو Oman کے ساحل کے نزدیک ایک تیل ٹینکر کے اُلٹ جانے کے بعد سے لاپتہ ہوگئے تھے۔
Comoros کے پرچم بردار تیل ٹینکرMV Prestige Falcon میں 16 اہلکاروں پر مشتمل عملے میں 13 بھارت کے اور 3 سری لنکا کے تھے۔ زندہ بچ جانے والے بقیہ اہلکاروں کی تلاش جاری ہے۔ بھارتی بحریہ کے جنگی بحری جہاز اور P-8-i طرز کے بحری گشتی طیارے کو Oman میں تلاش اور بچاؤ کے کام میں لگایا گیا ہے۔
اِدھر بھارتی سفارتخانے نے کہا ہے کہ وہ Oman کے حکام کے ساتھ رابطہ قائم کئے ہوئے ہیں اور تلاش اور بچاؤ کی کارروائی میں Oman کا بحری سکیورٹی سینٹر اور بھارتی بحریہ تال میل کررہے ہیں۔