July 18, 2024 3:03 PM

printer

بھارتی بحریہ نے اومان کے ساحل کے نزدیک تیل ٹینکر کے اُلٹ جانے کے بعد 8 بھارتی افراد کو بچالیا ہے

اومان کی بحری سلامتی سے متعلق مرکز تلاش کارروائیوں کی قیادت کررہا ہے۔ جہاز کا عملہ 13 بھارتی اور تین سری لنکائی شہریوں پر مشتمل تھا۔ اَب تک عملے کے دَس افراد کا پتہ لگایا جاچکا ہے، جن میں سے 9 زندہ پائے گئے اور ایک کی موت ہوگئی تھی۔ زندہ پائے گئے 9 لوگوں میں سے 8 بھارتی شہری جبکہ ایک سری لنکا کا شہری ہے۔ عملے کے بقیہ چھ ممبران کے لیے تلاش کی کارروائی جاری ہے۔ بھارتی بحریہ نے بچاؤ کارروائیوں میں انتہائی اہم رول ادا کیا ہے۔ INS Teg کو پندرہ جولائی کو تلاش اور بچاؤ مشن میں مدد کیلئے ہدایات دی گئی تھیں۔ اِس جنگی جہاز نے 16 جولائی کی صبح تیل بردار ٹینکر کا پتہ لگالیا تھا۔ بھارت نے تلاش کارروائیوں میں مدد کیلئے لمبی پرواز بھرنے والے بوئنگ P-81 طیارے کو بھی تعینات کیا تھا۔ زندہ بچے لوگ ایک Life Raft پر تھے اور وہ جہاز کے ڈوبنے کے خطرے کے پیش نظر اُس پر آگئے تھے۔تیل بردار جہاز کے اُلٹ جانے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور سمندر میں اونچی لہروں کی وجہ سے بچاؤ کارروائیاں مشکل سے انجام دی جارہی ہیں۔ INS TEG نے کل رات زندہ بچے 9 افراد اور ایک شخص کے جسد خاکی کو کنارے پر اُتار دیا تھا۔ اِس واقعے سے خطے میں بحری اشتراک کی اہمیت بھی اُجاگر ہوتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں