September 4, 2024 10:09 PM

printer

بھارتی بحریہ اور جنوبی افریقہ کی بحریہ نے آج اپنے آبدوز ریسکیو سپورٹ تعاون کو فروغ دینے کی غرض سے عمل آوری کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں

بھارتی بحریہ اور جنوبی افریقہ کی بحریہ نے آج اپنے آبدوز Rescue Support تعاون کو فروغ دینے کی غرض سے عمل آوری کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ اس معاہدے کے تحت بھارتی بحریہ ضرورت پڑنے پر اپنی ریسکو وہیکل Deep Submergence کو تعینات کرکے مدد فراہم کرے گی۔ وزارت نے اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ مصیبت یا حادثے کی صورت میں جنوبی افریقہ کے آبدوز میں موجود عملے کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔

اُس نے اِس بات پر زور دیا ہے کہ یہ شراکت داری دونوں ملکوں کی بحریہ کے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنائے گی اور بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان بحریہ کو مزید تقویت دے گی۔

عمل آوری کے اس معاہدے پر بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل دِنیش K ترپاٹھی اور جنوبی افریقی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمیرل Monde Lobse نے دستخط کئے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں