September 23, 2024 9:58 AM

printer

بھارتی بحریہ آج سے گوا کے بحری جنگی کالج میں گوا کے، سمندر سے متعلق پانچویں سمپوزیم کی میزبانی کرے گی

بھارتی بحریہ آج سے گوا کے بحری جنگی کالج میں گوا کے، سمندر سے متعلق پانچویں سمپوزیم کی میزبانی کرے گی۔  وزارتِ دفاع نے بتایا کہ گوا میری ٹائم سمپوزیم کا مقصد بھارت اور بحرِہند خطے کے اہم ملکوں کے درمیان، اشتراک سے متعلق سوچ، تعاون اور باہمی مفاہمت کو فروغ دینا ہے۔ اس تقریب کا مقصد بحرِہند خطے میں سمندر میں سلامتی سے متعلق مشترکہ چیلنج اور غیرقانونی اور بے ضابطہ ماہی گیری نیز سمندر میں دیگر غیرقانونی سرگرمیوں جیسے لگاتار پیش آنے والے خطرات سے نمٹنے کی کوششوں میں پیشرفت ہے۔

اِس دو روزہ سمپوزیم میں بحرِہند کے کنارے آباد 12 ملکوں کے، بحریہ کے نمائندے حصے لیں گے۔ یہ ملک ہیں، بنگلہ دیش، Comoros، انڈونیشیا، Madagascar، ملیشیا، مالدیپ، ماریشس، میانما، سیشلز، سنگاپور، سری لنکا اور تھائی لینڈ۔ کینیا اور تنزانیہ کے مشاہدین بھی اِس سمپوزیم میں شرکت کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں