September 5, 2024 9:50 PM

printer

بھارتی انتخابی کمیشن نے جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے آج انتخابی نوٹیفکیشن جاری کردیا

بھارتی انتخابی کمیشن نے جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے آج انتخابی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں کپواڑہ، بارہمولہ، باندی پورا، اودھم پور، کھٹوا، سامبا اور جموں ضلعوں کی کُل 40 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔کشمیر ڈویژن میں انتخابی عمل کے تیسرے مرحلے میں 16 اسمبلی حلقوں میں پولنگ ہوگی۔ کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 12 ستمبر ہے اور اس کے اگلے دن یعنی 13 ستمبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی، جبکہ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 17 ستمبر ہے۔ مذکورہ اسمبلی حلقوں میں یکم اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں