بھارتی افراد، اُن اُنتالیس ملکوں کے شہریوں میں شامل ہیں، جنہیں جنوری 2025 سے، سری لنکا کا سفر کرنے کے لیے مُفت ویزا دیا جائے گا۔ اِس کا اعلان، بھارت کے دورے پر آئے ہوئے، سری لنکا کے وزیر خارجہ Vijitha Herath نے نئی دلّی میں، بات چیت کے دوران کیا، جس کا اہتمام انڈیا فاؤنڈیشن نے کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اگلے سال جنوری میں، ایک پارلیمانی گزَٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، جس کے تحت سری لنکا اُنتالیس ملکوں کو مُفت ویزا فراہم کرے گا، جن میں بھارت بھی شامل ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارت بھی سری لنکا کو یہی سہولت فراہم کرے گا۔×