ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 11, 2024 9:52 AM

printer

بھارتیہ سڑک کانگریس کا سالانہ جلسہ آج رائے پور میں اختتام پذیر ہوجائے گا۔

بھارتیہ سڑک کانگریس کا سالانہ جلسہ آج رائے پور میں اختتام پذیر ہوجائے گا۔ یہ چار روزہ جلسہ 8 نومبر کو شروع ہوا تھا، اور اس میں سڑک شعبے سے متعلق بہت سے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مذاکرات میں سڑکوں کی کوالٹی میں بہتری لانے اور حادثات کو کم سے کم کرنے کیلئے کئے جانے والے ضروری اقدامات پر توجہ دی گئی۔

سڑک کی ترقی سے متعلق محکمے کے ڈائریکٹر جنرل اور سڑک وٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کی وزارت کے خصوصی سکریٹری دھرمانند سارنگی کے مطابق مرکزی حکومت ملک بھر میں سیاہ راہداریوں اور سفید راہداریوں کا تعین کر رہی ہے۔ یہ تعین، پچھلے تین برسوں میں سڑک حادثوں سے متعلق اعداد وشمار کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔ جن سڑکوں پر حادثات کی اطلاع نہیں ہے، انہیں سفید راہداریاں قرار دیا گیا ہے۔ یہاں حفاظت برقرار رکھنے کیلئے احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ دوسری طرف حادثات کے اندیشے والے علاقوں کو سیاہ مقامات قرار دیا گیا ہے۔ یہاں مختصر اور طویل مدتی حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں، تاکہ مستقبل میں یہ اندیشے باقی نہ رہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں