ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 7, 2024 9:53 AM

printer

بھارتیہ ریزرو بینک RBI کی، مالی پالیسی سے متعلق کمیٹی MPC کی تین روزہ میٹنگ آج شروع ہوگی

بھارتیہ ریزرو بینک RBI کی، مالی پالیسی سے متعلق کمیٹی MPC کی تین روزہ میٹنگ آج شروع ہوگی۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ RBI، سود کی بنیادی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا۔ RBI کیلئے، خوراک کے میدان میں افراط زر کا اندیشہ اور اقتصادی ترقی، غور و فکر کا موضوع ہے۔

حکومت نے RBI کو یہ کام سونپا ہے کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائے کہ صارفین کی قیمتوں کے انڈیکس پر مبنی خوردہ چیزوں کی افراط زر، چار فیصد کی برداشت کی حد میں رہے اور اِس میں کمی بیشی کا محض دو فیصد امکان باقی رہے۔

اِس سے پہلے اِس مہینے اِس کمیٹی کی، نئے سرے سے تشکیل کی گئی تھی، جس کے تحت تین نئے ارکان شامل کیے گئے تھے۔ MPC کے چیئرمین اور RBI کے گورنر شکتی کانت داس، اِس تین روزہ بات چیت کے نتیجے کی جانکاری بدھ کو فراہم کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں