بھارتیہ ریزرو بینک RBIکی مالی پالیسی سے متعلق کمیٹی کی میٹنگ آج ختم ہوجائے گی۔ اِس میں گورنر سنجے ملہوترا کی طرف سے اہم فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا۔
RBI کے گورنر، ریپو ریٹ کے علاوہ، آئندہ شرح ترقی، افراط زر کی صورتِ حال، صارفین سے متعلق قیمت کے عدد اشاریے CPI کی افراط زر اور بھارتی معیشت میں GDP کی شرح ترقی وغیرہ کے بارے میں بھی بات چیت کریں گے۔
مالی کمیٹی کی یہ میٹنگ 7 اپریل کو شروع ہوئی تھی۔ اس میں کئے جانے والے اعلانات کو RBI کے یوٹیوب چینل پر دیکھا جا سکتا ہے۔ RBIکے گورنر اِن اعلانات کے بعد ایک پریس کانفرنس کا بھی انعقاد کریں گے۔x
V/C Bhavana
اب سب کی توجہ ریپو ریٹ سے متعلق RBI کے فیصلے پر ہے۔ اِس شرح پر RBI، تجارتی بینکوں کو مختصر مدت کے لیے قرضے دیتا ہے۔ مالی پالیسی کمیٹی کی پچھلی میٹنگ سے اب تک مثبت اور منفی دونوں طرح کی تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔ افراطِ زر میں کمی آئی ہے اور ترقی نے کچھ رفتار پکڑی ہے۔ البتہ عالمی معیشت کے بارے میں تازہ تشویش پیدا ہوئی ہے۔ جسکی وجہ یہ ہے کہ امریکی صدر کی طرف سے محصولات لاگو کیے جانے کے بعد تجارت میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے، اور اِس کا اثر بھارتی برآمدات اور مجموعی ترقی پر ہوسکتا ہے۔x