بھارتیہ ریزرو بینک RBI نے، معیشت کو فروغ دینے کی خاطر، پچھلے پانچ سال کے دوران آج پہلی بار سود کی شرح میں کمی کی ہے۔ RBI کی مالی پالیسی سے متعلق کمیٹی MPC نے متفقہ طور پر، پالیسی شرح میں اعشاریہ دو-پانچ پوائنٹس کی کمی کا فیصلہ کیاہے۔ RBI نے رِیپوریٹ میں اعشاریہ دو-پانچ پوائنٹس کم کرکے، اِسے ساڑھے چھ فیصد سے، چھ اعشاریہ دو پانچ فیصد کیا ہے۔
MPC کی تین روزہ میٹنگ کے بعد کئے گئے اعلان میں، RBI کے حال ہی مقرر کئے گئے گورنر سنجے ملہوترا نے کہا کہ معیشت کا مطالبہ یہ ہے کہ مالی طور پر استحکام لایا جائے اور ساتھ ہی صارفین کا تحفظ کیا جائے۔ نیز RBI کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ اِن دونوں کو ہی یقینی بنائے۔
جناب سنجے ملہوترا پچھلے سال دسمبر میں RBI کے گورنر مقرر ہوئے تھے، اس کے بعد سے یہ اُن کا پہلا خطاب تھا۔
RBI کے گورنر نے مزید بتایا کہ ابتدائی تخمینوں کے مطابق رواں سال کی GDP کی اصل نشونما، چھ اعشاریہ چار فیصد ہے۔ اِس سے پہلے اِس کے چھ اعشاریہ چھ فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔
RBI نے اگلے مالی سال کیلئے GDP کے نظرثانی شدہ اصل تخمینوں میں، اِس کے چھ اعشاریہ سات فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ پہلے یہ پیشگوئی، چھ اعشاریہ نو فیصد تھی۔
بینک گھوٹالوں سے بچنے کیلئے جناب ملہوترا نے یہ اعلان بھی کیا کہ ریزرو بینک ”بینک ڈاٹ اِن“ پر بھی عمل درآمد کرے گا، جو بھارتی بینکوں کا ایک خصوصی انٹرنیٹ Domain ہے۔
اِس Domain نام کیلئے رجسٹریشن کا عمل، اِس سال اپریل سے شروع ہوگا۔
بینکنگ اور رقم کی ادائیگیوں کے نظام میں، ڈیجیٹل حفاظت میں اضافے کے مقصد سے RBI نے، تصدیق کے اضافی نظام میں توسیع کرنے کی تجویز بھی رکھی ہے۔