ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 9, 2024 10:04 AM

printer

بھارتیہ ریزرو بینک نے، تعلیمی اداروں کے اساتذہ کیلئے، ایک اسکالر شپ اسکیم کا اعلان کیا ہے

بھارتیہ ریزرو بینک نے، تعلیمی اداروں کے اساتذہ کیلئے، ایک اسکالر شپ اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ اسکیم کے تحت بھارت میں کسی بھی UGC یا AICTE سے تسلیم شدہ یونیورسٹی میں، معاشیات یا مالیات پڑھانے والے کُل وقتی اساتذہ، اِس مختصر مدت کی تحقیق کیلئے درخواست دینے کے اہل ہیں۔ اسکالر شپ میں، جو میدان شامل کیے گئے ہیں وہ ہیں، اقتصادیات، بینکنگ، زمین جائداد کے شعبے کے معاملات اور RBI کے مفاد کے دیگر موضوعات۔

اسکیم کا مقصد اساتدہ اور طلبا کو، آربی آئی میں کام کاج کے مختلف میدانوں سے واقف کرانے کے ساتھ ساتھ RBI کی سرگرمیوں کے بارے میں اِن کی بیداری میں اضافہ کرناہے۔

Curriculum Vitae کی بنیاد پر منتخب کیے جانے والے امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ پانچ اسکالرشپس تفویض کی جائیں گی۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ پانچ نومبر ہے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار مزید تفصیلات RBI کی ویب سائٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں