بھارتیہ ریزرو بینک RBI آج اپنے دو ماہی اقتصادی پالیسی فیصلوں کا اعلان کرے گا۔ اقتصادی پالیسی سے متعلق کمیٹی نے RBI کے گورنر شکتی کانت داس کی زیر صدارت بڑھتے افراط زر پر تشویش کے درمیان بدھ کے روز اپنا تین روزہ تبادلہئ خیال شروع کیا تھا۔
ماہرین کا خیال ہے کہ مرکزی بینک ریپوریٹ کو جوں کا توں برقرار رکھ سکتا ہے لیکن کیش ریزرو ریشو CRR میں تبدیلی پر غور کرسکتا ہے۔
RBI نے فروری 2023 کے بعد سے ریپوریٹ یا قلیل مدتی قرض کی شرح کو تبدیل نہ کرتے ہوئے اِسے چھ اعشاریہ پانچ فیصد رکھا ہے۔ CRR بھی مئی 2022 کے بعد سے تبدیل نہیں ہوا ہے اور یہ چار اعشاریہ پانچ فیصد پر برقرار ہے۔x
Site Admin | December 6, 2024 9:38 AM