بھارتیہ ریزرو بینک آج اپنی دو ماہی مالی پالیسی کا اعلان کرنے والا ہے۔ مالی پالیسی کی تین روزہ میٹنگ، پیر کو شروع ہوئی تھی۔
پچھلی نو مدتوں سے، بھارتیہ ریزرو بینک نے، ریپورٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ یہ شرح فروری 2023 سے اب تک، چھ اعشاریہ پانچ صفر فیصد رہی ہے۔ ریپوریٹ کو اِس لیے تبدیل نہیں کیا گیا ہے تاکہ افراط زر اور اقتصادی ترقی کے درمیان توازن برقرار رکھا جاسکے۔
تجزیہ نگاروں کا اندازہ ہے کہ اِس بار بھی آر بی آئی یہی ریپوریٹ برقرار رکھے گا کیونکہ وہ افراط زر میں حالیہ کمی کے رجحان کو برقرار رکھنے کو اہمیت دیتا ہے۔