بھارتیہ جنتا پارٹی BJP نے دلّی اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت حاصل کرتے ہوئے 27 سال کے بعد اقتدار میں واپس آئی ہے۔ اُس نے کل دلّی اسمبلی چناؤ میں حکمراں عام آدمی پارٹی کو شکست دی۔
بی جے پی نے 70 حلقوں والی دلّی اسمبلی کی 48 سیٹیں جیتی ہیں اور وہ قومی راجدھانی میں نئی سرکار تشکیل دینے کے لیے تیار ہے۔ دوسری طرف، عام آدمی پارٹی کو 22 سیٹیں ملی ہیں، جبکہ کانگریس ایک سیٹ بھی نہیں جیت پائی ہے۔
BJP سے جیتنے والے اہم لیڈروں میں پرویش صاحب سنگھ، وجیندر گپتا، کپل مشرا، تروندر سنگھ ماروا اور اروندر سنگھ لَولی شامل ہیں۔
عام آدمی پارٹی کے کامیاب اہم امیدواروں میں آتشی، سوم دَت، گوپال رائے، جرنیل سنگھ اور عمران حسین شامل ہیں۔
ہارنے والے اہم چہروں میں عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اروند کجریوال، منیش سسودیا، سوربھ بھاردواج، دُرگیش پاٹھک اور اَودھ اُوجھا، کانگریس کے سندیپ دکشت اور BJP کے رمیش بدھوڑی شامل ہیں۔×