بھارتیہ جنتا پارٹی BJP نے اعلان کیا ہے کہ اُس نے اِس ماہ کی دو تاریخ سے، جب سے اپنی قومی رکنیت کی مہم شروع کی ہے، محض آٹھ دن میں دو کروڑ سے زیادہ نئے ارکان کا اندراج کیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے، پہلا رکن بن کر اِس مہم کا افتتاح کیا تھا۔
ایک بیان میں BJP کے جنرل سکریٹری وِنود تاوڑے نے کہا کہ BJP سربراہ جے پی نڈّا، وزیر داخلہ امت شاہ اور تنظیمی امور سے متعلق جنرل سکریٹری بی۔ایل۔سنتوش نے الگ الگ، 9 ریاستوں کے عہدیداروں کے ساتھ رکنیت کی اِس مہم کا جائزہ لیا۔
جناب تاوڑے نے بتایا کہ آئندہ دنوں میں دیگر ریاستوں کے ساتھ تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ میٹنگ میں رکنیت کی اس مہم کو خواتین، سرحدی گاؤوں اور دور دراز کے پہاڑی علاقوں تک کامیابی کے ساتھ وسعت دینے کی حکمت عملی پر بھی توجہ دی گئی۔