ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 9, 2024 9:53 AM

printer

بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہریانہ کی قانون ساز اسمبلی میں تیسری مرتبہ تاریخ ساز کامیابی حاصل کی ہے۔ اُدھر جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس-کانگریس اتحاد، سرکار تشکیل دے گا

جموں وکشمیر اور ہریانہ میں، اسمبلی انتخابات کے لیے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کا کام کل رات ختم ہوگیا۔

ہریانہ میں بھارتی جنتا پارٹی (BJP) نے 48 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرکے لگاتار تیسری مدت کے لیے 90 رکنی قانون ساز اسمبلی میں اکثریت حاصل کی ہے دوسری جانب انڈین نیشنل کانگریس کو 37 سیٹیں ملی ہیں۔ انڈین نیشنل لوک دَل (INLD) نے دو سیٹیں جیتی ہیں جبکہ تین آزاد امیدوار کو کامیاب ہوئے ہیں۔

زیادہ مشہور اسمبلی حلقوں میں سے ایک Ladwa  سیٹ، BJP رہنما اور وزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی نے جیت لی ہے۔ سابق وزیر اور BJP کے سرکردہ لیڈر انِل وِج نے انبالہ کینٹ میں آزاد امیدوار Chitra Sarwara کو شکست دی۔

سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس رہنما بھوپیندر سنگھ ہوڈا نے روہتک میں Garhi Sampla Kiloi سیٹ جیت لی ہے۔ کانگریس امیدوار اور پہلوان Vinesh Phogat، Julana حلقے سے کامیاب ہوئی ہیں۔

اِس دوران جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کانگریس اتحاد  اگلی حکومت بنانے کے لیے تیار ہے، جس نے 90 رکنی اسمبلی میں 48 سیٹوں کے ساتھ، آدھی سے زیادہ سیٹیں جیتی ہیں۔

نیشنل کانفرنس کو 42 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں جبکہ اُس کی اتحادی شرکا انڈین نیشنل کانگریس کو چھ سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

BJP کو 29 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں۔

جموں و کشمیر پیوپلز ڈیموکریٹک پارٹی PDP کو تین سیٹیں جبکہ جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (Marxist) اور عام آدمی پارٹی کو ایک۔ایک سیٹ حاصل ہوئی ہے۔

سات سیٹوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبد اللہ نے بڈگام اور گاندھر بَل دونوں ہی حلقوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ PDP پارٹی کی لیڈر محبوبہ مفتی کی بیٹی اِلتجا مفتی بیج بہاڑا سے ہار گئی ہیں۔

BJP ریاستی صدرRavinder Raina بھی نوشیرا سے ہار گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں