ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 29, 2024 10:14 AM

printer

بھارتہ ایتھلیٹ گُلویر سنگھ نے جاپان میں عالمی ایتھلیٹکس کونٹی نینٹل ٹور میں مردوں کی پانچ ہزار میٹر کی دوڑ میں سونے کا تمغہ جیتا ہے

26 سالہ بھارتیہ ایتھلیٹ گُلویر سنگھ نے کَل جاپان میں عالمی ایتھلیٹکس کونٹی نینٹل ٹور میں مردوں کی پانچ ہزار میٹر دوڑ میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ اُس نے 13 منٹ اور گیارہ اعشاریہ آٹھ دو سیکنڈ کے وقت کے ساتھ ایک نیا قومی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اِس طرح انھوں نے اپنا 13 منٹ 18 اعشاریہ 9 دو سیکنڈ کا سابقہ ریکارڈ بھی توڑ دیا، جو انھوں نے اِس سال کے شروع میں قائم کیا تھا۔ اِس سے پہلے یہ ریکارڈ اویناش Sable نے بنایا تھا۔
اِس سال مارچ میں گلویر سنگھ نے کیلیفورنیا میں Ten Track meet کے مقابلے میں مردوں کا دَس ہزار میٹر ریکارڈ توڑا تھا۔ انھوں نے 27 منٹ اور 41 اعشاریہ آٹھ ایک سیکنڈ میں Finish line کو پار کیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں