ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 5, 2024 10:29 AM

printer

بھارت، 700 ارب امریکی ڈالر کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر والا چوتھا ملک بن گیا ہے۔

بھارت کے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر کے 700 اَرب امریکی ڈالر پار کرنے کے ساتھ ہی بھارت دنیا کی چوتھی معیشت بن گیا ہے اور چین، جاپان اور سوئٹزرلینڈ کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔ 27 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بھارت کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 اَرب 58 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے اضافے ساتھ اب تک کے سب سے زیادہ 704 اَرب  88 کروڑ 50 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔ 20 ستمبر کو ختم ہوئے ہفتے میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں زبردست اضافہ ہوا اور یہ 692 اَرب 30 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے اضافے کی بدولت بین الاقوامی مارکیٹوں میں اتار چڑھاؤ کے تناظر میں عالمی اقتصادی غیر یقینی کی صورتحال کا سامنا کرنے کی بھارت کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے اور اس کی کرنسی کو بھی مزید استحکام حاصل ہوا ہے۔ بھارتیہ ریزرو بینک کے ذریعہ کَل جاری کئے گئے تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق بھارت کے سونے کے ذخائر 2 اَرب 18 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 65 اَرب 79 کروڑ 60 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے رقم نکالنے کے خصوصی حقوق کے تحت بھارت اب 80 لاکھ ڈالر کے بجائے 18 اَرب 54 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک کی رقم نکال سکتا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں