بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش نے توانائی سے متعلق تعاون کے سلسلے میں ایک بڑا سنگ میل قائم کیا ہے۔ اِن ملکوں نے 40 میگاواٹ تک کی بجلی کی منتقلی کا افتتاح کیا ہے جو بھارتی گِرڈ کے راستے نیپال سے بنگلہ دیش پہنچے گی۔ بجلی کے مرکزی وزیر منوہر لال نے بنگلہ دیش کی بجلی کی وزارت کے مشیر محمد فوزول کبیر خان اور نیپال کے وزیر توانائی دیپک کھڑکا کے ساتھ نیپال سے بنگلہ دیش تک بجلی کی فراہمی کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔ ایک بیان میں بجلی کی وزارت نے بتایا کہ مظفرپور سب اسٹیشن اور بہرام پور سب اسٹیشن بھارت کی جانب سے Injection پوائنٹ اور Drawl پوائنٹ ہوں گے۔ وزارت نے یہ بھی کہاکہ بجلی کی اس منتقلی سے توقع ہے کہ بجلی کے شعبے میں ذیلی علاقائی کنیکٹویٹی کو فروغ ملے گا۔Vidyut Vyapar Nigam NTPC، نیپال الیکٹریسٹی اتھارٹی اور بنگلہ دیش پاور ڈیولپمنٹ بورڈ کے درمیان بجلی کی فروخت سے متعلق ایک سہ فریقی معاہدہ پر پچھلے ماہ نیپال کے شہر کھاٹھمنڈو میں دستخط کئے گئے تھے۔
Site Admin | November 15, 2024 9:44 PM