کرکٹ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ممبئی میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن بھارت اپنی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ سے 149 رن پیچھے ہے۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت نے چار وکٹ کے نقصان پر 86 رن بنالئے تھے۔ شبھمن گل 31 رن بناکر، رشبھ پنت کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ صبح نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 235 رن بنائے تھے۔ روندر جڈیجہ نے پانچ جبکہ واشنگٹن سندر نے چار وکٹ حاصل کئے۔ جڈیجہ سابق گیندباز ظہیر خان اور اِشانت شرما سے آگے نکلتے ہوئے بھارت کی جانب سے ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والوں کی فہرست میں پانچویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔
Site Admin | November 1, 2024 9:16 PM