July 24, 2024 9:44 PM

printer

بھارت، عالمی پاسپورٹ انڈیکس میں بیاسی ویں مقام پر ہے، جس سے بھارتیوں کو انڈونیشیا، ملیشیا اور تھائی لینڈ جیسے مقبول مقامات سمیت 58 ملکوں میں ویزا فری داخلہ ملتا ہے

بھارت، عالمی پاسپورٹ انڈیکس میں بیاسی ویں مقام پر ہے، جس سے بھارتیوں کو انڈونیشیا، ملیشیا اور تھائی لینڈ جیسے مقبول مقامات سمیت 58 ملکوں میں ویزا فری داخلہ ملتا ہے۔ برطانیہ کے Henley پاسپورٹ انڈیکس کی تازہ درجہ بندی کے مطابق بھارت کا پاسپورٹ اب پہلے سے بہتر 82 ویں مقام پر ہے۔ یہ درجہ بندی، بین الاقوامی ایئر ٹرانسپورٹ تنظیم کے اعداد و شمار پر مبنی ہے۔ سنگاپور اِس درجہ بندی میں سرفہرست ہے اور اُس کے شہریوں کو 195 ملکوں میں ویزا فری داخلہ ملتا ہے۔ سنگاپور نے جاپان کی جگہ لی ہے، جو اب اسپین، فرانس، جرمنی اور اٹلی کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ اِن پانچ ملکوں کے پاسپورٹ رکھنے والوں کو 192 ملکوں میں ویزا فری رسائی ملتی ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں