August 31, 2024 10:31 AM

printer

بھارت، سری لنکا، موریشس اور مالدیپ نے کولمبو میں علاقائی سلامتی کو فروغ دینے کیلئے، کولمبو سکیورٹی کنکلیو سکریٹریٹ کے قیام کیلئے ایک منشور اور مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔

بھارت، سری لنکا، موریشس اور مالدیپ نے کولمبو میں علاقائی سلامتی کو فروغ دینے کیلئے، کولمبو سکیورٹی کنکلیو سکریٹریٹ کے قیام کیلئے ایک منشور اور مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔

بھارت، مالدیپ، موریشس اور سری لنکا نے کولمبو میں، کولمبو کی سلامتی سے متعلق کنکلیو CSC سکریٹریٹ کے قیام کیلئے، ایک منشور اور مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں، جس کا مقصد بحرِ ہند خطے میں سلامتی اور استحکام کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔ دستخط کی یہ تقریب، سری لنکا حکومت نے کولمبو میں منعقد کی تھی۔ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور مالدیپ، موریشس اور سری لنکا کے نمائندوں نے کَل متعلقہ رکن ملکوں کی جانب سے دستاویزات پر دستخط کئے۔

قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے اِس موقع پر روایتی، غیر روایتی اور ہائی برِڈ سکیورٹی کے اُبھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے میں، کولمبو سلامتی کنکلیو کی اہمیت پر زور دیا۔ انھوں نے سلامتی کے مختلف پہلوؤں میں دیرپا علاقائی تعاون کی ضرورت کا خاص طور پر ذکر کیا۔

CSC کا اصل مقصد بین ملکی خطرات اور رکن ملکوں کو درپیش مشترکہ تشویش سے نمٹ کر علاقائی سلامتی کو فروغ دینا ہے۔ CSC کے تحت تعاون کے 5 پہلو یہ ہیں: سمندری حفاظت اور سلامتی؛ دہشت گردی اور بنیاد پرستی کا مقابلہ کرنا؛ ناجائز تجارت اور بین ملکی منظم جرائم سے لڑنا؛ سائبر سکیورٹی اور اہم بنیادی ڈھانچے اور ٹکنالوجی کی حفاظت؛ نیز انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور قدرتی آفات کی صورت میں راحت۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں