بھارت، سرکاری اعداد و شمار کے بِگ ڈیٹا اور ڈیٹا سائنس کے ماہرین کی اقوام متحدہ کمیٹی میں شامل ہو گیا ہے۔ کمیٹی کے حصے کے طور پر بھارت، سرکاری شماریاتی مقاصد کے لیے بِگ ڈیٹا اور ڈیٹا سائنس کے عالمی معیارات اور طریقہئ کار ترتیب دینے میں تعاون کرے گا۔ شماریات کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماہرین کی کمیٹی میں بھارت کی شمولیت، ملک کے شماریاتی اِیکو نظام میں بڑی جَست کی عکاسی کرتی ہے۔ وزارت نے، مزید کہا کہ ماہرین کی کمیٹی میں بھارت کی سرگرم شمولیت کے ذریعے اُس کے اقدامات بشمول ڈیٹا اختراعی لیب اور متبادل ڈیٹا ذرائع کی تلاش کی نشاندہی ہوگی۔
سرکاری اعداد و شمار کے بِگ ڈیٹا اور ڈیٹا سائنس کے ماہرین کی اقوام متحدہ کمیٹی کا قیام، بِگ ڈیٹا کے چیلنجوں اور فائدوں کا پتہ لگانے کے لیے کیا گیا تھا۔
اِن میں پائیدار ترقیاتی اہداف کی رپورٹنگ اور نگرانی کے امکانات کی جانچ بھی شامل ہے۔×