نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا ہے کہ بھارت، دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک اور عالمی سرمایہ کاری کیلئے پسندیدہ مقام ہے۔
آج گریٹر نوئیڈا میں دوسرے اترپردیش انٹرنیشنل ٹریڈ شو 2024 سے خطاب کرتے ہوئے، جناب دھنکھڑ نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت چار ٹریلین ڈالر والی معیشت بننے کے قریب ہے اور آنے والی دہائیوں میں 8 فیصد شرح ترقی کے امکانات ہیں۔ x