ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 31, 2024 10:09 PM

printer

بھارت، تمل ناڈو میں سولار کے مقام پر اگلے مہینے کی 6 تاریخ سے دو مرحلوں میں اپنی پہلی کثیر ملکی فضائی مشق ’ترنگ شکتی 2024‘ کی میزبانی کرے گا

بھارت، تمل ناڈو میں Sular کے مقام پر اگلے مہینے کی 6 تاریخ سے دو مرحلوں میں اپنی پہلی کثیر ملکی فضائی مشق ’ترنگ شکتی 2024‘ کی میزبانی کرے گا۔ اس فضائی مشق میں تقریباً 30 ممالک شرکت کریں گے۔ اِن میں سے 10 ممالک اپنے جنگی طیارے کے ساتھ مشق میں حصہ لیں گے۔ یہ مشق، بھارت کی دفاعی طاقت کو اجاگر کرے گی اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے شرکت کرنے والے ملکوں کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ آج نئی دلّی میں ایک تعارفی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل اے پی سنگھ نے بتایا کہ مشق کا پہلا مرحلہ 6 سے 14 اگست تک تمل ناڈو کے سولار میں، جبکہ دوسرا مرحلہ راجستھان کے جودھپور میں 29 اگست سے 14 ستمبر تک منعقد کیا جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ مشق میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، فرانس، جرمنی، یونان، اسپین، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکہ اور سنگاپور پر مشتمل 10 ممالک اپنے طیاروں کے ساتھ شریک ہوں گے اور 18 ممالک بطور مشاہدین شرکت کریں گے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں