ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 7, 2024 9:43 AM

printer

بھارت، بنگلہ دیش میں انتشار کے حالات کے تناظر میں اپنے سفارتی مشن کے توسط سے وہاں اپنے شہریوں کے ساتھ لگاتار قریبی رابطہ برقرار رکھے ہوئے ہے

بھارت، بنگلہ دیش میں انتشار کے حالات کے تناظر میں اپنے سفارتی مشن کے توسط سے وہاں اپنے شہریوں کے ساتھ لگاتار قریبی رابطہ برقرار رکھے ہوئے ہے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے بنگلہ دیش کی صورتحال پر کَل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اپنے طور پر بیان دیتے ہوئے کہاکہ بھارت اقلیتوں کی صورتحال کے تعلق سے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

ڈاکٹر جے شنکر نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کو مطلع کیاکہ سرِدست تقریباً 19 ہزار بھارتی شہری بنگلہ دیش میں ہیں،   جن میں 9 ہزار طلبا بھی شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ڈھاکہ میں ہائی کمیشن کی صلاح پر پچھلے مہینے بیشتر طلبا پہلے ہی بھارت واپس آچکے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں