September 6, 2024 9:48 AM

printer

 بھارت، برازیل اور چین یوکرین جنگ کے سلسلے میں امکانی امن بات چیت میں ثالث کا رول ادا کرسکتے ہیں:ولادیمیر پوتن

روسی صدر وِلادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ بھارت، برازیل اور چین یوکرین جنگ کے سلسلے میں امکانی امن بات چیت میں ثالث کا رول ادا کرسکتے ہیں۔ مشرقی اقتصادی فورم کے مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ بھارت، برازیل اور چین کے رہنما یوکرین میں صورتحال کے حل کی خاطر سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں۔ جناب پوتن نے کہا کہ وہ یوکرین جنگ کے حوالے سے بھارت، چین اور برازیل کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، کیونکہ یہ ممالک جنگ سے متعلق سبھی معاملات کے حل کیلئے سنجیدہ ہیں۔ جناب پوتن کا یہ بیان وزیراعظم نریندر مودی کے مہینوں پہلے ماسکو کے دورے اور یوکرین کے حالیہ دورے کے بعد سامنے آیا ہے، جہاں انہوں نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ پر بھارت کے موقف کو دہرایا تھا اور کہا تھا کہ بھارت ہمیشہ امن کا خواہاں ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں