وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت، اٹلی کو ہمیشہ ایک کلیدی شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے، جو یوروپ میں اُس کا ایک اہم اتحادی ہے اور بحیرہئ روم کے خطے میں ایک بہت ہی بااثر ملک ہے۔ روم میں بھارتی سفارتخانے کی نئی چانسری کا افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف سطحوں پر اکثر و بیشتر بات چیت کا سلسلہ دونوں ملکوں کے باہمی رشتوں میں گہرائی اور وسعت کی نشانی ہے۔
بھارت-مشرقِ وسطیٰ-یوروپ کے درمیان، مجوزہ اقتصادی راہداری کا ذکر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ یہ راہداری یوروپ اور ایشیا کے درمیان، ایک بساط بدل دینے والی راہداری کا رول ادا کرے گی۔×