June 13, 2024 9:57 AM

printer

بھارت، امریکہ کو سات وکٹ سے شکست دے کر ٹی۔20 ورلڈ کپ کے سپر آٹھ مرحلے میں پہنچ گیا ہے

مردوں کے ICC ٹی-ٹوینٹی عالمی کپ کرکٹ میں بھارت نے کَل رات نیویارک میں Nassau کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں امریکہ کو 7 وکٹ سے ہرادیا۔ اِس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے گروپ اے میں سپرآٹھ میں کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ اس کا ایک میچ باقی ہے۔

امریکہ سے پہلے بلے بازی کرنے کو کہا گیا تھا جس پر اُس نے 110 رن بنائے۔ جواب میں بھارت نے جیت کا اپنا 111 رن کا نشانہ تین وکٹ کھوکر حاصل کرلیا۔ حالانکہ اُس کی شروعات بہت خراب ہوئی تھی جب   وراٹ کوہلی صفر اور روہت شرما تین رن پر آؤٹ ہوگئے تھے۔ سوریہ کمار یادو کی نصف سنچری اور ان کی شیوم دوبے کے ساتھ سخت جدوجہد کے بعد شراکت داری نے بھارت کو کامیابی دلائی۔ بھارت کی طرف سے ارشدیپ سنگھ نے شاندار گیندبازی کی بدولت امریکہ چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میزبان ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کے سامنے جیت کیلئے 150 رن کا نشانہ رکھا ہے۔ اِس سے قبل ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورس میں نو وکٹ پر 149 رن بنائے تھے۔

جبکہ آج شام ویسٹ انڈیز کے Kingstown میں بنگلہ دیش کا مقابلہ نیدرلینڈ سے ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں