بھارت، اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کی توسیع کیلئے اقوامِ متحدہ کے رکن ممالک کی حمایت حاصل کرنے کی خاطر اصلاحات کے حامی دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے، کیونکہ بھارت توسیع شدہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا مستقل ممبر بننے کا پوری طرح اہل ہے۔ یہ بات، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت توسیع شدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقبل رکنیت حاصل کرنے کو اولین ترجیح دیتی ہے۔
Site Admin | November 28, 2024 9:39 PM