August 19, 2024 2:23 PM

printer

بھائیوں اور بہنوں کے درمیان پیار و محبت کے خصوصی رشتے کا تہوار رکشا بندھن آج ملک بھر میں منایا جا رہا ہے -صدر جمہوریہ، نائب صدر اور وزیراعظم  اس  موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے

بھائیوں اور بہنوں کے درمیان پیار و محبت کے خصوصی رشتے کا تہوار رکشا بندھن آج ملک بھر میں منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر بہنیں اپنے بھائیوں کی کلائی پر خوبصورت راکھی باندھتی ہیں اور ان کی خوشحالی، صحت و تندرستی کے لیے دعائیں کرتی ہیں۔ بھائی بھی اپنی بہنوں کی حفاظت اور ان کی مدد کا عہد کرتے ہیں اور انھیں تحائف دیتے ہیں۔ صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ رکشا بندھن بھائیوں اور بہنوں کے درمیان ایک منفرد رشتے کو یاد رکھنے کا تہوار ہے، جس سے محبت اور باہمی اعتماد کو مضبوطی ملتی ہے۔صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ یہ تہوار مذہبی اور ثقافتی حدوں سے اوپر اٹھ کر ملک میں کثرت میں وحدت کی عکاسی کرتا ہے۔ نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ یہ تہوار ایک دوسرے کی مدد کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ نائب صدر جمہوریہ نے سبھی سے زور دے کر کہا کہ وہ خواتین کے وقار اور احترام کو برقرار رکھتے ہوئے ایک ایسے ماحول کو فروغ دینے کا عزم کریں جہاں وہ ترقی کرسکیں اور اپنی صلاحیتوں کو پوری طرح بروئے کار لاسکیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر اعظم نے یہ دعا کی کہ یہ پوتر تہوار رشتوں میں نئی مٹھاس، زندگی میں خوشی، خوشحالی اور خوش نصیبی لے کر آئے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں