بِگ کرکٹ لیگ BCL، جو فرنچائز پر مبنی ٹی۔ٹوئینٹی کرکٹ مقابلہ ہے اُس نے قومی نشریاتی ادارے پرسار بھارتی کے ساتھ ایک تاریخی طویل مدتی معاہدہ کیا ہے، جس میں ابھرتے ہوئے مقامی کرکٹ کھلاڑیوں کو کرکٹ کے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا۔ BCL کا افتتاحی ٹورنامنٹ اِس سال ستمبر میں لکھنو میں ہوگا۔
BCL کو ملک بھر میں DD اسپورٹس پر براہِ راست پر دکھایا جائے گا اور پرسار بھارتی اپنے نیٹ ورک پر بھی اِسے فروغ دے گا۔ بِگ کرکٹ لیگ کے پہلے ٹورنامنٹ کو 30 سے زیادہ ملکوں میں بین الاقوامی سطح پر نشر کیا جائے گا۔ اِس میں چھ ٹیمیں ہوں گی، جن میں Awadh Lions، Northern Challengers، Rajasthan Kings، Mumbai Marines، Southern Spartants اور Bengal Rhinos شامل ہیں۔لیگ کمشنر اور بھارت کے سابق کرکٹ کھلاڑی دلیپ وینگسرکر کی قیادت میں سرکردہ کرکٹ کھلاڑیوں کی ایک کونسل اِس لیگ کا انتظام دیکھے گی۔ بھارت کے گیند باز رُدر پرتاپ سنگھ BCL کے صدر اور ویسٹ انڈیز کے سرکردہ تیز گیند باز Courtney Walsh نائب صدر ہیں۔