September 7, 2024 9:44 PM

printer

بڑے پیمانے پر Oil Palm شجرکاری مہم 2024 کے تحت اب تک 17 لاکھ سے زیادہ پودے لگائے گئے ہیں

بڑے پیمانے پر Oil Palm شجرکاری مہم 2024 کے تحت اب تک 17 لاکھ سے زیادہ پودے لگائے گئے ہیں۔ اِس مہم کے تحت ملک کی 15 ریاستوں میں 12 ہزار ہیکٹئر سے زیادہ رقبے پر یہ پودے لگائے گئے ہیں۔ اِس سال 15 جولائی کو Oil Palm قومی مشن کے تحت اِس مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔ اِس پروجیکٹ کا مقصد ملک میں Oil Palm کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔ اس کیلئے مرکزی اور ریاستی حکومتیں اور Oil Palm کی سرکردہ کمپنیاں جامع کوششیں کر رہی ہیں۔ آندھراپردیش، چھتیس گڑھ، گوا، گجرات، کرناٹک، کیرالہ، اڈیشہ اور تمل ناڈو سمیت مختلف ریاستیں اِس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ یہ مہم اِس ماہ کی 15 تاریخ تک جاری رہے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں