بچوں کیلئے PM کیئرس اسکیم کے تحت، چار ہزار 532 بچے مستفید ہوئے ہیں۔ اِس اسکیم کا مقصد، اُن بچوں کی جامع دیکھ بھال اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے جنھوں نے کووڈ-19 وبا کی وجہ سے اپنے والدین یا قانونی نگہبان کو کھو دیا ہے۔ لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر اَنّ پورنا دیوی نے کہا کہ اِس اسکیم کے تحت مہاراشٹر کے سب سے زیادہ 855 بچے مستفید ہوئے ہیں جبکہ اترپردیش کے 467 اور مدھیہ پردیش کے 433 بچوں کو اِس کا فائدہ ہوا ہے۔
Site Admin | August 2, 2024 9:45 PM