ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 12, 2025 9:50 PM

printer

بچاؤ کارروائی کے دوسرے روز سیکورٹی فورسز نے اب تک کم سے کم 100 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا

 پاکستان میں بلوچ لبریشن آرمی کے ملی ٹینٹوں کی طرف سے بلوچستان صوبے کے ضلع بولان کے قریب جعفر ایکسپریس ٹرین کو ہائی جیک کرنے کے بعد بچاؤ کارروائی کے دوسرے روز سیکورٹی فورسز نے اب تک کم سے کم 100 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا ہے۔ جعفر ایکسپریس 9 بوگیوں میں 400 سے زیادہ مسافروں کو لے کوئٹہ سے خیبرپختونخواہ کے شہر پشاور جارہی تھی، تبھی ملی ٹینٹوں نے دھماکہ خیز مواد کا استعمال کرتے ہوئے اُسے پٹری سے اتار دیا اور ٹرین کو ہائی جیک کرلیا۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق فوجی کارروائی میں ٹرین ہائی جیکنگ میں ملوث 30 ملی ٹینٹ مارے جاچکے ہیں۔ سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ باقی حملہ آوروں کو ختم کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے۔ سیکورٹی ذرائع نے مزید کہاکہ 37 زخمی افراد کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والے علیحدگی پسند جنگجو گروپ بلوچستان لبریشن آرمی نے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بلوچ سیاسی قیدیوں، کارکنوں اور پاکسانی افواج کے ذریعہ اغوا کئے گئے لاپتہ افراد کو رہا نہیں کیا جاتا ہے تو وہ یرغمالیوں کو  ماردیں گے۔ بلوچ لبریشن آرمی نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوجی کارروائی جاری رہتی ہے تو تمام یرغمالیوں کو پھانسی دے دی جائے گی اور ٹرین مکمل طور پر تباہ کردی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں