بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ تحلیل کیے جانے کے بعد ملک میں ایک عبوری حکومت تشکیل دی جائے گی۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے: V/C Naval Sang
کَل رات ٹیلی ویژن پر قوم سے ایک خطاب کے دوران بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے اعلان کیا کہ پارلیمنٹ تحلیل کیے جانے کے بعد ملک میں جلد سے جلد ایک عبوری حکومت تشکیل دی جائے گی۔ صدر نے کہا کہ یہ فیصلہ مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور دیگر فریقوں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران کیا گیا۔ میٹنگ میں تینوں افواج کے سربراہان بھی موجود تھے۔ صدر نے یہ بھی کہا کہ عبوری حکومت جلد سے جلد اگلے عام انتخابات منعقد کرائے گی تاکہ اقتدار ایک منتخب حکومت کو منتقل کیا جا سکے۔ میٹنگ میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن خالدہ ضیاء اور دیگر سیاسی قیدیوں کو بھی رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
Navalsang Parmar کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کے لیے میں……….
بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے کَل استعفیٰ دے دیا تھا اور وہ فوجی طیارے سے ملک چھوڑ گئی تھیں۔ جس کے بعد فوج خالی اقتدار کو پُر کرنے کے لیے آگے آئی ہے۔ فوج کی میڈیا وِنگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنسISPR نے کہا ہے کہ فوج کے سربراہ وقار الزماں بہت جلد طلبا اور اساتذہ کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ جنرل زماں نے کہا کہ حکومت اور نیم حکومت کے سبھی دفاتر، پرائیویٹ دفاتر، فیکٹریاں اور سبھی تعلیمی اداروں نیز، اسکول، کالج، مدرسے اور یونیورسٹیاں آج کھل جائیں گی۔